پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

بھارت:بھارتی کسانوں کا احتجاج،ملک بھر میں سڑکیں بلاک۔ 

بھارت: بھارتی کسانوں کا احتجاج،ملک بھر میں سڑکیں بلاک۔

نئی دہلی :بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ ملک بھر میں سڑکیں بلاک کردی گئیں،اداکار نصیر الدین بھی کسانوں کی حمایت میں بول پڑے ۔کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی بارڈر کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ،ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے ،سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر اندراج مقدمہ کے بعد کسانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ،تھنبرگ نے کہا ہے کہ کسانوں کی حمایت سے کوئی دھمکی نہیں روک سکتی۔بھارت میں سراپا احتجاج کسانوں کی حمایت کرنے پر برطانوی اداکارہ جمیلا جمیل کو ریپ کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ کسانوں کے حق میں بول رہی ہیں، اور جب بھی بیانات جاری کرتی ہیں تو ہر مرتبہ انھیں ریپ کی دھمکی موصول ہوتی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے آج اتوار کو 3 گھنٹے کے لئے ملک بھرکی سڑکیں اور ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان کیا تھا،کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال دہلی، اترکھنڈ اور اترپردیش میں نہیں ہوگی۔ ، پولیس نے دہلی بارڈر کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا،دہلی بارڈر پر 50 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سرحدی راستوں کی ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ شہر کے نو میٹرو سٹیشنز میں آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔سویڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنماء گریٹا تھنبرگ نے بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد اْن کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔گریٹا نے اس ایف آئی آرکے اندراج کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔انہوں نے لکھا کہ ’میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور کسی کی کوئی دھمکی مجھے حمایت سے نہیں روک سکتی‘۔گریٹا نے لکھا کہ ’پرامن کسان مظاہرین کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت، دھمکی اس حمایت کو تبدیل نہیں کرسکتی‘۔سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن کے خلاف دہلی پولیس کے سائبر سیل نے سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے