بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

کسانوں کے احتجاج کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو مجھے یقین ہے کہ اُن کے احتجاج میں بھارتی عوام بھی جلد شامل ہو جائیں گے۔ اداکار نصیرالدین شاہ

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو مجھے یقین ہے کہ اُن کے احتجاج میں بھارتی عوام بھی جلد شامل ہو جائیں گے۔
نصیر الدین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا احتجاج اُن کا ذاتی مسٔلہ نہیں، اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ اگر پانی سر سے اونچا ہو گیا تو پھر دشمنوں کا شور نہیں سنائی دے گا بلکہ آپ کو اپنے دوستوں کی خاموشی ضرور چبھے گی۔ نصیرالدین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسان اس وقت سخت سردی میں بیٹھے احتجاج کر رہے ہیں، اس پر یہ کہنا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں یہ ہم نہیں کہہ سکتے، مجھے یقین ہے کہ کسانوں کے احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا جس میں عوام بھی شامل ہوجائیں گے اور ایسا ہو کر ہی رہے گا۔ نصیر الدین شاہ نے بالی ووڈ کے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر خاموشی اختیار کرنا دراصل ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، ہماری انڈسٹری کے نامور اداکار خاموش بیٹھے ہیں کیوں کہ انہیں یہ ڈر ہے کہ اگر وہ کسانوں کے حق میں بات کریں گے تو وہ بہت کچھ کھو دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے