اتوار 29 شعبان 1442ﻫ - 11 اپریل 2021

لداخ: چین نے جنگی مشینری بڑھا دی،بھارت کیساتھ ہیں۔ امریکہ کا اعلان

لداخ: چین نے جنگی مشینری بڑھا دی،بھارت کیساتھ ہیں۔ امریکہ کا اعلان

لداخ :چین نے لداخ میں میزائل اور راکٹو ں سمیت جنگی مشینری بڑھادی جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازعات پر نظر ہے ،بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔چین اور بھارت کے درمیان تنازع میں شدت آتے ہی لداخ نیا محاذ جنگ بن گیا،چین کی جانب سے ہزاروں فوجی تعینات کئے گئے ہیں اضافی ٹینک پہنچ گئے ، نقل وحرکت کیلئے ریلوے لائنیں نصب کردی گئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پینگونگ سو جھیل کی فنگر چار سے سات کے درمیان جنگی تنصیبات قائم کی گئی ہیں ، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج عرصہ سے دراندازی کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لداخ سیکٹر دو ایٹمی طاقتوں انڈیا اور چین کے درمیان نیا محاذ جنگ بن گیا۔ ‘آنے والے دنوں میں اس خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے بھارت ور چین نے بات چیت میں ذرا سی بھی لغزش برتی تو کشیدگی اور بڑھنے کے امکانات ہیں‘حالیہ ہفتوں میں چین نے اس علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی نوعیت کی نئی تعمیرات کی ہیں‘چین بڑے پیمانے پر اضافی میزائل، ٹینک اور راکٹ وغیرہ نصب کر رہا ہے ‘چین سرحد پر فوجی نقل وحرکت کے لیے کئی مقامات پر ریلوے لائنیں بچھا رہا ہے ۔بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے انڈین فوجی سرحدی علاقے میں ایک طویل عرصے سے ہمارے خطے میں دراندازی کر تے رہے ہیں جو ٹکراؤ اور تنازع کا سبب بنتا ہے یہی بھارت ، چین سرحد پر کشیدگی کا بنیادی سبب ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے