جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

نمائندہ خصوصی برائے افغان صدر محمد عمر داؤد زئی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ 


نمائندہ خصوصی برائے افغان صدر محمد عمر داؤد زئی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔

دوران ملاقات افغان امن عمل بین الافغان مذاکرات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ پاکستان جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔ پاکستان مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا آ رہا ہے ۔ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ” بین الافغان” مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان کو افغانستان میں تشدد کے اضافے پر گہری تشویش ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فریقین تشدد میں کمی لاتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان سمیت پورے خطے کے امن و امان کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر کے مابین طے پانے والے جامع فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان افغانستان میں بحالی امن کے بعد افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتا رہے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤدزئی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کی تعریف کی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس موقع پر موجود۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے