جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

جرمنی: صحافیوں نے محمد بن سلمان پر کیس دائر کردیا

جرمنی: صحافیوں نے محمد بن سلمان پر کیس دائر کردیا
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی عہدے داروں کیخلاف جرمنی میں صحافیوں کے گروپ (آر ایس ایف) نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل انسانیت کے خلاف جرائم کی مانند ہے۔
جرمن شہر کارلسروہ میں فیڈرل کورٹ آف جسٹس میں دائر 500 صفحات پر مشتمل شکایت سعودی عرب میں صحافیوں پر ہونے والے “وسیع اور منظم” ظلم و ستم پر مرکوز ہے جس میں 34 صحافیوں کی سعودی عرب میں نظربندی اور ان کے قتل شامل ہیں۔
صحافیوں کے گروپ کے سکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلور نے کہا کہ سعودی عرب کے زیرِ عتاب آنے والے صحافی غیر قانونی طور پر قتل ، تشدد ، جنسی تشدد ، جبر اور جبری گمشدگی کے شکار ہیں۔
آر ایس ایف نے جرمنی میں اپنی شکایت درج کرنے کا انتخاب کیا ہے کیوں کہ جرمنی کے قوانین کے مطابق جرمنی بیرون ملک ہونے والے جرائم پر کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے بھلے جرمنی کا اُس کیس سے تعلق نہ ہو۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے