اتوار 29 شعبان 1442ﻫ - 11 اپریل 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بیان۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9689 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 260 نئے کیسز سامنے آئے۔  سندھ میں ابتک کورونا کے 3054933 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں ابتک 259163 کیسز ہوچکے ہیں۔

آج کورونا کے مزید 294 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ابتک 248478 یعنی 96 فیصد کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 17 مریض انتقال کرگئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4405 ہوگئی ہے۔ اس وقت 6280 مریض زیر علاج ہیں۔ 5956 مریض گھروں اور 8 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 316 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 283 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اسوقت کورونا کے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبہ بھر کے 260 نئے کوویڈ19 کیسز میں 126 کا تعلق کراچی سے ہے۔ شرقی 39، ملیر 36، جنوبی 26، وسطی 20 اور غربی میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ حیدرآباد میں 23، میرپورخاص میں 16اور سجاول میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔  ٹھٹھہ میں 13، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار میں 8-8 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاڑکانہ اور نوشہروفیروز میں6-6، جیکب آباد اور قمبر میں 5-5 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔ عمرکوٹ میں 4، خیرپور، نوابشاہ اور گھوٹکی میں 3-3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے