منگل 12 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 22 جون 2021

عمران خان فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں،مریم نواز

‏ن لیگ آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتے گی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی۔ بلوچستان ، کے پی کے میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی۔ آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی۔ سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی۔ اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں۔ اب اداروں کو بھی معلوم ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔ بلوچستان اور کے پی کے میں یہ جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے۔ صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے۔

شق میں درج ہے کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے اور اب وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 91 کی شق 7 کے تحت بلایا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں جو بات قوم کو سمجھ آ گئی تھی وہ صدر کو کل سمجھ آئی ہے۔ صدر کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انھیں دیر سے ہی لیکن سمجھ آ گئی۔ مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر میں مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو آپ کا بہت برا حال ہوگا۔ ‏آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی طرح مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی تو ڈسکہ والا حال ہو گا۔ راجا فاروق حیدر اور انکی پارلیمانی پارٹی آج بھی متحد اور ساتھ ہے۔ عمران خان پرعدم اعتماد ہوگیا ہے۔ 2018 کے انتخابی نتائج کو نہ تسلیم کیا نہ ہی عمران خان کو وزیراعظم مانتے ہیں۔ آیندہ مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جان لیں عوام جاگ رہے ہیں۔ فیصلہ ہوگیا،آپ پر عدم ا عتماد ہوگیا ہے۔

عمران خان جن اراکین کوبکاؤ کہتےہیں اب ان ہی سےاعتمادکا ووٹ لیناچاہتےہیں۔ جس جماعت کو یہ کہتے تھے ختم ہوگئی اس کے لیے لوگ ٹکٹ چاہتے ہیں۔ آپ کو استعفا دے دیناچاہیے، آپ کا صدربھی عدم اعتماد کےلیےکہہ رہاہے۔ صدرکہہ چکے ہیں وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ عمران خان،اب آپ کواقتدارسےچمٹے رہناکا کوئی حق نہیں۔ آپ نے ڈسکہ کاالیکشن چیلنج کیا ہے، اگر اتنا ہی اعتماد ہےتو سپریم کورٹ کیوں گئے۔ اطلاعات ہیں چینی 110 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ عمران خان آئیں عوام کی عدالت میں،لوگ آپ کا انتظارکررہے ہیں۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ آپ نےقوم سے خطاب میں جنہیں بکاؤکہا ان سےاعتماد کاووٹ کس منہ سےلیں گے۔ عمران خان فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں،مریم نواز

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے