جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز

پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے گوادرکے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی۔ دوران آپریشن گوادر سٹی میں ہوڑہ (کشتی ) سے بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو نا کام بنا دیا۔ دوران آپریشن متعلقہ علا قہ سے سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران بیش قیمت منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔
پکڑی گئی منشیات میں 1100 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،01عدد ٹویوٹا ہائی لیکس سنگل کیبن، 01عدد اسپیڈ بوٹ اور 04اسمگلرز گرفتار۔ پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ۔ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہاپاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ترجمان کوسٹ گارڈز

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے