پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکا کے سیکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی سے ملاقات۔  

سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکا کے سیکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی سے ملاقات۔

06مارچ، 2021: سربراہ پاک فضائیہ، ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے حالیہ سری لنکا کے سرکاری دورے کے دوران سری لنکا کے سکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، جنرل (ریٹائرڈ) کمال گنارتنے سے سری لنکن منسٹری آف ڈیفنس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل (ریٹائرڈ) کمال گنارتنے نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ میں شرکت پر سربراہ پاک فضائیہ سے اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج خصوصاََ ائیرفورسز کے مابین مظبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان کی غیر مشروط حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ ایئر چیف نے اپنے دورے کے دوران سری لنکا کی مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں سربراہان نے باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے