منگل 12 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 22 جون 2021

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 


اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔

ملکی سیاسی معاشی اور سماجی ترقی میں خواتین کی پیش قدمی خوش آئندہے۔ سازگار ماحول کے نتیجے میں خواتین کو ماضی کے مقابلے میں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع ملے۔ درپیش چیلنجز کے باوجود خواتین کی آگے بڑھنے کی لگن حوصلہ افزاء ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے۔

ملکی فیصلہ سازی میں شامل ہونے کیلئے نوجوان خواتین کو یوتھ کونسل کا حصہ بنایا گیا۔ کامیاب جوان پروگرام کےتحت خواتین کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کیلئے مواقع دئیے گئے۔ یوتھ انٹرپینیورشپ اسکیم کے تحت اب تک خواتین میں 2 ارب روپے کے قریب رقم تقسیم کی گئی ہے۔ 12000 سےزائد خواتین کو ہنر کی فراہمی کیلئے فنی تربیت فراہم کی گئی۔ خواتین نے ملکی بہتری سے متعلق حکومتی فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ 35 ہزار خواتین ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 9 ہزار عملی طور پر میدان بھی اتریں۔ حکومت مستقبل میں بھی خواتین کو ملکی ترقی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شریک رکھے گی، عثمان ڈار

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے