اتوار 29 شعبان 1442ﻫ - 11 اپریل 2021

پاکستان میں سر مایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے ، چوہدری محمد سرور

پاکستان میں سر مایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے ، چوہدری محمد سرور
اوورسیز پاکستانی ملک میں سر مایہ کاری کریں ،ون ونڈو کے تحت فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی، گورنر پنجاب
‎اسلام آباد (نمائندہ لِیڈ نیوز) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے نجی میڈیکل کمپنی بیل میڈیکس کی تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سر مایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے ،اوورسیز پاکستانی ملک میں سر مایہ کاری کریں ،ون ونڈو کے تحت فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی ،چوہدری سرور نے مزید کہا کہ کوڈ 19 میں ہمارے تاجروں نے دل کھول کر غریبوں کی مالی امداد کی ،کورونا سے پاکستان محفوظ رہا ،پوری دنیا میں مساجد بند تھیں نماز نہیں پڑھی گئی پاکستان میں ہم نے مساجد بند نہیں کیں ،اللہ نے پاکستان پر اپنا رحم فر مایا ،دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں ہلاکتیں اور کورونا وباء سے متاثر افراد کی تعداد کم رہی ،انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن ملک کی ترقی کیلئے اہم کرادر ادا کرتے ہیںجب میں نے بر طانیہ کی پارلیمنٹ میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو میر ے اپنے میرے دشمن ہوگئے ،میں اپنی محنت سے ممبر بنا،چیلنجز کا مقابلہ کر کے ممبر بنا میں پہلا ممبر تھا جس نے قر آن پاک پر حلف لیا،میڈیکل کمپنی بیل میڈیکس نے پانچ سال میں روزگار کی فراہمی کے ساتھ کامیابی کی منازل طے کیں ۔بیل میڈیکس کمپنی کیساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں ۔تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے نجی کمپنی کےورکرز میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے