جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

صدر ِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا افتتاح کیا۔ 


صدر ِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا افتتاح کیا۔

11مارچ 2021: آج صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ انکی آمد پر ائیر مارشل عامر مسعود، ڈپٹی چیف آف دی ائیرا سٹاف(ٹریننگ) پاکستان ائیر فورس نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے اس ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو بغیر کسی دباؤ کے واپس بھیجا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ27 فروری 2019 کے بعد پوری دنیا نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ مہمانِ خصوصی نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود اساتذہ اور عملے کے ممبران سے ملاقات کی۔

قبل ازیں، ائیر مارشل عامر مسعود، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف(ٹریننگ) پاکستان ائیر فورس،نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تربیت ابتداء سے ہی پاک فضائیہ کا خاصہ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک ترقی یافتہ ادارے کی حیثیت سے معیاری تعلیم کے جدید عالمی رجحانات کو اپناتے ہوئے تعلیمی نصاب کو جدیدیت سے استوارکیا ہے اور تعلیم کو تنقیدی سوچ کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ملک بھر میں مختلف پلیٹ فارم مہیا کئے ہیں۔

ہر کورس کے دوران پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے ممبران سو سے زائد مضامین کے ماہرین سے استفادہ حاصل کرتے ہیں جن میں سول و ملٹری پروفیشنلز، ڈپلومیٹ، اسکالرز/اکیڈمیشینز، وکلا، صنعتکار، سائنسدان، اکنامسٹ اور میڈیا ممبران شامل ہیں۔ مزید برآں، غیر ملکی اساتذہ اور سٹریٹجسٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کے ذریعے کورس کی تعلیمی جامعیت اور وسعت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں،مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے باقاعدگی سے سیمیناروں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے