منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔ 

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔

آج میرے والد حلیم عادل شیخ گرفتار ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ میرے والد کو سندھ حکومت کی ماتحت سندھ پولیس نے ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔ دوران قید میرے والد پر تشدد کیا گیا ان کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی۔ میرے والد کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرتے تھے ۔ میرے والد عوام کی آواز بنتے تھے جسے ہر طریقے سے بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے وزیر اپنی کرپشن بچانے کے لئے میرے والد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے وزیر ٹی وی پر آکر کہہ رہےتھے کہ حلیم عادل شیخ کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ ایسے جھوٹے پیپلزپارٹی  کے لوگ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویدار بنتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے لیڈر جمھوریت اور انسانی حقوق کے چِیمپیئن بننے کی کوشش کرتے ہیں حقیقی عمل نہیں کرنا آتا۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی لیڈر پہلے اپنی زمینی حقائق بھی عوام کو بتائیں۔ عائشہ حلیم عادل شیخ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے