جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، آصف علی زرداری

پی ڈی ایم اجلاس آصف علی زرداری کے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں گفتگو کے نکات۔
نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ، انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ میں جنگ کے لئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے۔ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ میں نے پارلیمان کو اختیارات دیئے، آصف زرداری کی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں گفتگو۔ میں نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی منظور کیا جس کی مجھے اور میری پارٹی کو سزا دی گئی۔ ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں۔ اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
ایسے فیصلے نہ کئے جائیں کہ جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں، آصف زرداری کا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں دوٹ
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں گفتگو کے نکات سامنے آگئےیہ پہلی بار نہیں ہے کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا ہے، آصف زرداری کی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے تناظر میں گفتگو۔
میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں، میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے اور سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا، آصف زرداری کی نواز شریف کو مخاطب کرکے بات چیت۔ عجب 1986 اور 2007 میں شہید بی بی وطن آئیں تو ہم نے پورے ملک کو موبلائز کیا تھا، آصف زرداری کی نواز شریف کو مخاطب کرکے گفتگو۔ ہمیں لانگ مارچ کی ایسی ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی کہ جیسے 1986 اور 2007 میں شہید بی بی کی آمد پر کی تھی، مجھے کوئی ڈر نہیں تاہم اداروں کے خلاف جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کی جدوجہد کیلئے ہونا چاہیے، آصف زرداری، ذرائعمیاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟ آپ نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا، آصف زرداری
آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا، مریم نواز

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے