ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور مستقل ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام۔ 


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور مستقل ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام۔ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے پیٹرن انچیف اورصوبائی وزیر صنعت چیئرپرسن ہوں گے۔

سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے۔ کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشتکار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے۔ سہولت بازار اتھارٹی صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کو یقینی بنائے گی، سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اورہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا۔ یہ بازار سال کے 365دن فنکشنل رہیں گے۔ عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی اورحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ اتھارٹی صوبہ بھر میں 400سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔ سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گ۔ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی۔ عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سستے سہولت بازاروں کیلئے اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے، عثمان بزدار

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے